وزیراعظم  شنزو ایبے کا خرابی صحت کی وجہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

0
224

جناب شنزو ایبے طبی مسائل کی بنیاد پروزیراعظم کا عہدہ چھوڑیں گے۔

ٹوکیو: :___ جاپان کے وزیراعظم نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، پارٹی ارکان کا کہنا ہے وزیراعظم شنزو ایبے بیماری کی وجہ سے مستعفی ہوئے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے خرابی صحت کی وجہ سےاستعفی دیا، وہ 17 اگست کو ٹوکیو ہسپتال گئے تھے جہاں 7 گھنٹے کے طویل معائنے کے دوران متعدد ٹیسٹ ہوئے، شنزو کئی سالوں سے بڑی آنت کی سوزش کا شکار ہیں اور اب ان کی بیماری کافی بڑھ چکی ہے۔ پارٹی ارکان کا کہنا ہے 65 سالہ شنزوایبے حکومت کو مشکلات سے بچانا چاہتے ہیں۔ وہ جاپان کے طویل دورانیہ کے وزیراعظم رہے ۔اس سے قبل وہ 2006 سے 2007 تک بھی وزیراعظم رہے۔ وہ سن 2012 میں اس اعلیٰ عہدے پر دوبارہ فائز ہوئے تھے۔ اس سات سالہ معیاد کے ساتھ وہ جاپان کے طویل ترین عرصے تک ذمہ داریاں انجام دینے والے رہنما بن گئے ہیں۔ جناب آبے اپنے عہدے پر مزید ایک سال کے لئے فائز رہ سکتے تھے۔ مرکزی حکمران جماعت، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کےصدر کی حیثیت سے ان کی مدت اگلے سال ستمبر میں ختم ہونی تھی۔امید کی جا رہی ہے کہ جاپان میں برسراقتدار لبرل ڈیموکریٹک پارٹی عبوری وزیراعظم مقرر کرے گی، شنزو ایبے کی وزارت عظمی کی مدت سمتبر 2021 میں ختم ہو گی۔ شنزو ایبے کے استعفے کی خبر کے بعد جاپانی معیشت پر منفی اثر پڑا اور سٹاک مارکیٹ 2 فیصد گر گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here