بارشوں کے سبب بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری

0
143

راولپنڈی:___مسلسل موسلادھار بارشوں کے سبب پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے خدشات کو مد نظر کھتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر لاہور محمد عثمان کی جانب سے 8 اضلاع میں الرٹ جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری  کی گئی ہیں۔ سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر محمدعثمان کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو جاری کی گئی ہدایات کے مطابق آلودہ پانی سے ڈائریا، گیسٹرو، ہیپاٹائٹس اور ٹائیفائیڈ کے پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ سیکرٹری صحت لاہور محمد عثمان کے مطابق گوجرانوالہ، راولپنڈی، سیالکوٹ،جہلم، سرگودھا، حافظ آباد اور فیصل آباد میں کیسز کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ محمد عثمان کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں علاج معالجہ کے تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور ڈسٹرکٹ ریپڈ ریسپانس فورس ہنگامی صورتحال میں متاثرہ علاقوں میں فوری اقدامات کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here