اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ‌ کی گئی

0
237

اسلام آباد:___ اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز فتح جنگ سے 16 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سوات میں زیادہ شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جن کو ریکٹر سکیل پر 5.1 درجے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here