جاپانی وزیراعظم جمعہ کو نیوز کانفرنس کریں گے

0
282

جاپان کے وزیراعظم آبے شنزو جمعہ کو ایوان وزیراعظم میں نیوز کانفرنس کے انعقاد کے لئے انتظامات کر رہے ہیں۔

جناب آبے نے آخری نیوز کانفرنس 9 اگست کو ناگاساکی شہر میں کی تھی۔ ایوان وزیراعظم میں بھی 18 جون کے بعد یہ پہلی نیوز کانفرنس ہوگی جو انہوں نے پارلیمان کے عمومی سیشن کے اختتام کے ایک دن بعد کی تھی۔ کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے جاپانی حکومت وائرس سے متاثرہ لوگوں کو ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دے رہی ہے۔ حکومت وبائی صورتحال سے متعلق تحقیق بھی فعال طور پر کر رہی ہے۔ تاہم عہدیدار کم یا بغیر علامات والے افراد کی بڑی تعداد سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر نظرثانی کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔توقع ہے کہ جناب آبے نیوز کانفرنس میں وضاحت کریں گے کہ ان کی حکومت سماجی اور معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان سے یہ توقع بھی کی جارہی ہے کہ وہ سردیوں کے موسم سے قبل طبی نظام کو موٗثر بنانے کے لئے اقدامات کی وضاحت کریں گے۔ یہ خدشہ موجود ہے کہ موسم سرما میں کورونا وائرس کی وبا کی ایک اور لہر اور انفلوئنزا کا پھیلاؤ بیک وقت ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم ممکنہ طور پر کہیں گے کہ حکومت زکام کا موسم شروع ہونے سے قبل ہی وائرس کی جانچ کے نظام کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔جناب آبے متوقع طور پر اپنی صحت کے بارے میں بھی اظہار خیال کریں گے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران وزیراعظم دو بار ٹیسٹ کرانے کے لئے ہسپتال گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here