امریکی فضائی کمپنیوں کا 19,500 ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

0
82

واشنگٹن:___ امریکی ہوائی کمپنیوں نے اکتوبر تک 19ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ہوائی کمپنیاں کورونا لاک ڈائون کی کاری ضرب کو نہ سہہ سکیں اور معاشی مشکلات کے باعث فضائی کمپنیاں بڑا فیصلہ کرنے پر مجبور ہو گئیں۔ڈیلٹا ائر لائن نے اپنی 19ہزار 500ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے امریکی فضائی کمپنیوں نے حکومت سے امداد کی اپیل بھی کر دی ہے۔امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ائیر لائنز اپنے 30 فیصد افسران کو فارغ کرے گی۔ یونائیٹڈ ائرلائنز انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کمپنی 3ہزار 450 ملازمین کو برطرف کر دے گی جب کہ 12ہزار 250پائلٹوں کو بھی جلد نکال دیا جائے گا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی ہے اور لاکھوں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں جن میں امریکی تاریخ میں ریکارڈ تعداد میں لوگ بیروزگار ہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here