نیویارک:سالانہ عاشورہ محرم کا ماتمی جلوس ، عزدارانِ حسین ؑ کی بڑی تعداد میں شرکت

0
643
 عاشورہ محرم کا جلوس احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کو پیش نظر رکھ کر نکالا گیا ، عزدارانِ حسین ؑ کی بڑی تعداد میں شرکت فضا یا حسین ؑکے نعروں سے گونج اٹھی

نیویارک :____جعفریہ ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کے زیر اہتمام محرم الحرام کا 34واں سالانہ ماتمی جلوس بڑی عقیدت و احترام ، انتظام و انصرام، شان و شوکت،آب و تاب اور وجاہت کے ساتھ قلب نیویارک میںنکالا گیا۔مین ہیٹن کی سرزمین لبیک یا حسینؑ کے نعروں سے گونج اٹھی۔تقریبا چارہزار لوگ سیاہ لباس میں ملبوس ماتم حسین ؑکرتے ہوئے سرکار غازی ؑ کے علم کے سائے میںجلوس میں شامل ہوتے گئے۔شیعہ سنی اتحاد کا بہترین منظر دیکھا گیا۔نیاز حسینؑ اور سبیل غازی کا وافر انتظام تھا۔پندرہ بلاک عزادرانِ حسینؑ نے جوش و جذبہ سے انتھک نوحہ خوانی و سینہ زنی کی۔ بوڑھے ، بچے مرد و زن شریک ہوئے۔ اگرچہ کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر حکومتی ہدایات ایس او پیز اور حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔تاہم کرونا سے ڈرے بغیر عاشقان ِ حسین ؑسڑکوں پر نکل آئے۔راستہ بھر پولیس ہمراہ رہی۔آیت اللہ صابری افغانی،علامہ فاضل حسین موسوی، علامہ شیخ کاظم صادق کربلائی، مولانا ریحان نقوی بھی ساتھ رہے۔واشنگٹن، ورجینیا، میری لینڈ ، پنسلوینیا، نیوجرسی ، نیویارک ، کنیکٹکٹ،البنی اور بفلو تک ماتمی انجمنیںشریک ہوئیں۔امام الخوئی اسلامک سنٹر، امام علی سنٹر، شاہ نجف امام بارگاہ، المہدی سنٹر، اہل بیت سنٹر، حسینی قلندی ماتمی دستہ،دستہ بلتستانیہ،انجمن غلامان مہدی، جعفریہ کونسل ،انجمن ذوالفقار حیدری،اور سادات محمدی پور مدینہ نے نوحہ خوانی و ماتم داری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔جلوس سے قبل مجلس امام حسین ؑکا انعقاد ہوا۔ایم سی کے فرائض حاجی جاوید حسین نے انجام دئے۔الحاج اصطفیٰ نقوی نے انگلش میںکشمیر اور فلسطین کی آزادی ، بیت المقدس کی یہود سے اور کعبہ کی سعود سے آزادی، یمن، افریقہ ، بحرین کے مظلوموںکی داد رسی کی اپیل کی۔حال ہی میں سعودی عرب میں ہیومین رائٹس کی تحریک چلانے والی شیعہ ایکٹویسٹ اسراءکی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔مجلس سے خطاب کرتے ہوئے وکیل اہل بیت ؑڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی نے کہا عزادری کی برکت سے بنی امیہ، بنی عباس، بعث، داعش، القاعدہ، طالبان ، سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی، کرنل قذافی ، حسن البکر اور صدام ، شاہ ایران اور ضیاءالحق جیسے قصہ پارینہ بن گئے۔عاشورا کا جلوس وقت کے یزیدیوںکو للکارنے کے لئے ایک بہترین ذریعہ ہے۔انتظامیہ نے فردا! فرداً شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔پاکستانی امریکن کرسچئین ایسوسی ایشن کے ولیم شہزاد اور جیمز سپرئین کی جانب سے عزداران میں ماسک تقسیم کئے گئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here