اسلام آباد:___ احتساب عدالت نے بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام فنڈز میں مبینہ خورد برد کے ریفرنس میں پی پی پی رہنما فرزانہ راجہ سمیت 18 ملزمان کو 17 ستمبر کو طلب کر لیا۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے فرزانہ راجہ کی میڈیکل رپورٹس بھی طلب کر لیں۔ بےنظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ عدالت میں پیش نہ ہوئیں، ان کی جانب سے سردار عصمت اللّٰہ نے وکالت نامہ داخل کرا دیا۔ سردار عصمت اللّٰہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سابق چیئرپرسن بی آئی ایس پی فرزانہ راجہ بیمار ہیں، امریکا میں زیرِ علاج ہیں، وہ ویڈیو لنک سے عدالت میں حاضری لگوانا چاہتی ہیں۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے حکم دیا کہ پہلے ملزمہ کی بیماری سے متعلق میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں، میڈیکل رپورٹ دیکھنے کے بعد ہی عدالت کوئی فیصلہ کرے گی۔واضح رہے کہ فرزانہ راجہ سمیت دیگر ملزمان پر فنڈز میں خورد برد سے قومی خزانے کو 54 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
Latest article
کوئنز اور فلشنگ کی کمیونٹی اپنے لوگوں کو اعلی عہدوں پر لانے کیلئے ووٹ...
ڈسٹرکٹ 20سٹی کونسل کی سیٹ کا انتخاب جیت کر ایشیائی امریکیوں بشمول پاکستانیوں لاطینی امریکیوں اور ہر رنگ ونسل پر مبنی کمیونٹی کے مسائل...
STATEMENT BY COMMUNITIES FOR CAROLYN ON FUNDRAISING GOALS & ACTIVITIES
NEW YORK:____We believe democracy starts at the district level, and are thrilled that our movement is growing. We have surpassed our goals since launching...
Mayor de Blasio Holds Media Availability
Mayor Bill de Blasio: Well, this day is finally here. Good morning, everyone. An amazing, amazing day. I don't know about you, but I...