وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے کل قوم کے سامنے دو بہت بڑے جھوٹ بولے ہیں ۔ فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم سے کل شہباز شریف نے دو بہت بڑے جھوٹ بولے ہیں، پہلا جھوٹ یہ کہ انہوں نے نواز شریف کی آٹھ ہفتوں بعد واپسی کی کوئی ضمانت نہیں دی تھی جبکہ دوسرا جھوٹ کہ ’ن لیگ نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی‘ کا مضحکہ خیز پہاڑا تھا۔ فیاض چوہان نے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے ہائیکورٹ سے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت پر شہباز شریف نے ضمانت دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ یوٹرن کی باتیں کرنے والے شہباز شریف دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹرن لے رہے ہیں، منافقت، دھوکا دہی، دو نمبری اور جھوٹ ن لیگی قائدین کی عادتِ ثانیہ بن چکی ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن، بلاول زرداری اور نواز شریف سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، پتہ نہیں مولانا آلِ شریف اور آلِ زرداری کے ہاتھوں کب تک استعمال ہوتے رہیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے گزارش ہے کہ اگلے تین سال جائے نماز پربیٹھیں، بلاول بھٹو اور شہبازشریف سے بار بار ڈسے جانے کے بعد بھی مولانا کو چین نہیں آ رہا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن آج پھر شہبازشریف اور بلاول سے مل رہے ہیں۔
Latest article
انڈونیشیا میں خوفناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی، لاشیں ملنے کا سلسلہ...
جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں جمعے کے روز آنے والے 6.2 شدت کے زلزلے سے منہدم ہونے والی عمارتوں میں سے لاشیں ملنے کا...
نو منتخب جوبائیڈن نے ایک اور پاکستانی نژاد سلمان احمد کو اہم ملکی ذمہ...
واشنگٹن:(دنیا انٹرنیشنل):___امریکا کے نو منتخب صدر نے پاکستانی نژاد سلمان احمد کو اپنی خارجہ پالیسی کی ٹیم میں شامل کرلیا اس سے قبل جو بائیڈن ایک...
پاک فوج عالمی رینکنگ میں دنیا کی دس طاقتور ترین افواج میں شامل
اسلام آباد: عالمی سطح پر افواج کی صلاحیت اور کارکردگی کے اعتبار سے جاری ہونے والی درجہ بندی میں پاک فوج ٹاپ ٹین میں شامل...