برطانیہ میں اسکن کینسر سے اموات بڑھ کر سالانہ 2357 ہوگئیں، عوام کو احتیاط کا مشورہ

0
114

لندن :___ کینسر ریسرچ یوکے نے برطانیہ میں اسکن کینسر کے سبب بڑھتی ہوئی اموات کے بعد عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ کینسر ریسرچ کے مطابق70کی دہائی کے اوائل کی نسبت اسکن کینسر سے ہونے والی اموات153فیصد اضافہ کے بعد سالانہ2,357تک جا پ پہنچی ہیں۔ برطانیہ میں جلد کا کینسر موت کی پانچویں بڑی وجہ ہے اور اس سے متاثر ہونے والوں میں مردوں کی تعداد70کی دہائی کی نسبت تین تہائی زیادہ ہے۔ برطانیہ میں ہر سال ایک لاکھ60ہزار سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہورہے ہیں تاہم ہر دس میں سے نو کی تشخیص بروقت کرلی جاتی ہے۔ اسکن کینسر ہونے کی نمایاں وجوہات میں سورج کے سامنے رہنا یا سن بیڈز کا زیادہ استعمال ہے۔ جلد کے کینسر کا ایک سبب بنے والے یووی انڈیکس کی رواں برس بلند ترین شرح ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ میں یو وی انڈیکس8سے تجاوز نہیں کرتا، لیکن جون میں سائوتھ ایسٹ میں اس کی شرح9فیصد تک بلند ہونے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ کینسر ریسرچ نے جلد کو کینسر سے بچانے کے لیے دن کے اقات میں گیارہ سے تین بجے تک سورج کے سامنے نہ جانے اور سن کریم استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ چیرٹی کی چیف ایگزیکٹو مثل مچل نے کہا ہےکہ لاک ڈائون کے خاتمے کے بعد باہر جانے کے کئی فوائد ہیں، لیکن اسکن کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل لازم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی اکثریت گرم موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے بیرون ملک تو نہیں جاسکی لیکن برطانوی ساحل بھی کم یو وی انڈیکس کے حوالے سے کم خطرناک نہیں۔ چیرٹی کا کہنا ہے کہ جلد میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا ضروری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here