امریکا : پولیس کا نہتے سیاہ فام کو گولیاں مارنے کا تازہ واقعہ

0
117

امریکا میں پولیس کا سیاہ فام نہتے شخص کو گولیاں مارنے کا تازہ واقعہ سامنے آیا ہے، ریاست وسکونسن میں پولیس اہلکار نےسیاہ فام شخص کو قریب سے 7 گولیاں ماریں ، واقعے کے بعد وسکونسن میں مشتعل افراد کے پر تشدد مظاہرےشروع ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے گاڑی میں بیٹھنے والے سیاہ فام شخص جیکب بلیک کی پہلے ٹی شرٹ پیچھے سے پکڑی اور پھر انتہائی قریب سے اسے 7 گولیاں ماریں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں وہا ں ایک گھریلو جھگڑے پر بلایا گیا تھا، جیکب بلیک پر فائرنگ کرنے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپتال میں زیر علاج جیکب بلیک کی حالت تشویش ناک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here