امریکا میں مردہ قرار دی گئی ایک خاتون اپنی ’موت‘ کے کچھ گھنٹوں بعد دوبارہ زندہ ہوگئی۔ یہ واقعہ امریکا کی ریاست مشیگن کے علاقے ساؤتھ فیلڈ میں پیش آیا۔ جہاں ایک خاتون کو بیہوشی کی حالت میں دیکھ کر گھر والوں نے سب سے پہلے ریسکیو کے ادارے ساؤتھ فیلڈ فائر ڈپارٹمنٹ سے رجوع کیا۔ ریسکیو کی ٹیم فوراً گھر پہنچی اور اس خاتون کی سی پی آر سمیت ہر ممکن طریقے سے سانس بحال کرنے کی کوشش کی گئی۔ جب خاتون میں کوئی حرکت پیدا نہ ہوئی تو ریسکیو ٹیموں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ بعد ازاں فائر ڈپارٹمنٹ نے کاؤنٹی میڈیکل اکزیمینرس آفس سے رابطہ کیا، انھوں نے اس مردہ قرار دی گئی خاتون کا معائنہ کیا اور ان کی موت کی تصدیق کر ڈالی۔ اس خاتون کے گھر والوں کو خاتون کی لاش لے جاکر اور اس کی آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت دیدی گئی۔ لاش کی آخری رسومات ادا کرتے ہوئے یہ احساس پیدا ہوا کہ لڑکی ابھی بھی سانس لے رہی ہے۔تاہم اس خاتون کی مزید تفصیلات میڈیا میں جاری نہیں کی گئیں۔
Latest article
بھارت اشتعال انگیزی کا الزام لگا کر پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی رپورٹ
واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان پر اشتعال انگیزی کا جھوٹا الزام لگا کر طاقت کا استعمال...
اوورسیز پاکستانیوں کیلیے اسپیشل کورٹس بنانے کا فیصلہ
لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور کی زیر صدارت اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کے لیے پنجاب میں اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کر...
وزیراعظم عمران خان کا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بڑے پیمانے پر کابینہ میں ردوبدل کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے، اور وفاقی...