سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون وکیل اوکاڑہ کے علاقے دیپالپور کی رہائشی نکلی۔متاثرہ خاتون کے مطابق اسے نامعلوم افراد نے اغوا کیا اور چند دن بعد وہاڑی کے علاقے میلسی میں سڑک پر پھینک دیا۔مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے مطابق وزیراعظم نے خاتون وکیل کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب پولیس کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔متاثرہ خاتون ایڈووکیٹ نسرین ارشاد چھ بچوں کی ماں ہے، جس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کہا ہے کہ انہیں دیپالپور کچہری میں ایک وکیل کے دفتر سے 14 اگست کو اغوا کیا گیا۔نامعلوم افراد نے کئی دن حبس بے جا میں رکھا اور پھر میلسی میں سڑک کنارے پھینک دیا، وہ نہیں جانتی کہ اغوا کار کون تھے اور اُن کے کیا عزائم تھے۔ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس حرکت میں آئی، خاتون کو میلسی سے تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال دیپالپور منتقل کر دیا اور ڈی پی او عمر سعید ملک نے خاتون وکیل کی عیادت کی۔اُن کا کہنا تھا کہ خاتون کے اغوا کا مقدمہ ان کے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ سٹی دیپالپور میں درج تھا، خاتون وکیل کے بیانات کی روشنی میں تفتیش آگے چلے گی۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق کی سربراہی میں 2 ڈی ایس پیز پر مشتمل خصوصی انکوائری ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔اس سے قبل اوکاڑہ کےعلاقے دیپالپورکی تحصیل کہچری سےچندروزقبل مبینہ طور پر اغوا ہونے والی خاتون وکیل میلسی سے ملی تھی۔
Latest article
زلزلے سے فکُوشیما بجلی گھر میں پانی کے 53 ٹینک اپنی جگہ سے کھسک...
متاثرہ فکُوشیما دائی ایچی ایٹمی بجلی گھر کی منتظم کمپنی کا کہنا ہے کہ جن ٹینکوں میں تابکاری سے آلودہ پانی ذخیرہ کیا گیا...
حکومت کا ڈسکہ الیکشن میں افسران کیخلاف کارروائی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا...
حکومت پنجاب نے صوبے میں انتظامی آفیسرز کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور میں وزیر اعظم عمران...
نائیجیریا میں اسکول پر مسلح افراد کا حملہ، سیکڑوں طالبات اغوا
ابوجہ: افریقی ملک نائیجیریا میں ایک بورڈنگ اسکول پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور سیکڑوں کو طالبات کو اغوا کرکے لے گئے۔
عالمی خبر...