وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالتوں کو مطلوب افراد کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ نوازشریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال میں لائےجائیں۔عمران خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ میں ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں حکومتی اور پارٹی ترجمان شریک ہوئے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا فوکس ملکی مفاد نہیں بلکہ مقدمات سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔ نوازشریف کی صحت پر سیاست ن لیگ نے کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق بریفنگ دی۔اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں اپوزیشن کے بیانیے سے متعلق حکمت عملی اور نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے حکومتی اقدامات پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ عدالتوں کو مطلوب افراد کو واپس لانا حکومت کی ذمے داری ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی صحت پر سیاست کی، ہم اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی ذرائع کو استعمال میں لایا جائے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) قوانین کی منظوری کے بارے میں حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے اجلاس میں شریک ترجمانوں کو ہدایت کی کہ ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کو موثر انداز میں اجاگر کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ معیشت سے متعلق فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں کیونکہ حکومت کی پوری توجہ بہتر معاشی اعشاریوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے پر ہے۔
Latest article
آخری تاریخ میں توسیع! ایک تعلیمی کونسل کی ایک نشست کے لیے آج ہی...
نتخاب لڑیں. خدمت کریں. قیادت کریں.
ایک تعلیمی کونسل کی ایک نشست کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں رات 11:59، 4 مارچ تک توسیع...
زلزلے سے فکُوشیما بجلی گھر میں پانی کے 53 ٹینک اپنی جگہ سے کھسک...
متاثرہ فکُوشیما دائی ایچی ایٹمی بجلی گھر کی منتظم کمپنی کا کہنا ہے کہ جن ٹینکوں میں تابکاری سے آلودہ پانی ذخیرہ کیا گیا...
حکومت کا ڈسکہ الیکشن میں افسران کیخلاف کارروائی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا...
حکومت پنجاب نے صوبے میں انتظامی آفیسرز کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور میں وزیر اعظم عمران...