سید علی گیلانی کے نام سے جعلی خطوط کا اجراء، اہلخانہ کو تشویش

0
166

سینئر کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے اہل خانہ نے جعلی خطوط کے اجراء کے معاملے پر عوام اور میڈیا سے اپیل کردی۔علی گیلانی کے صاحبزادوں نعیم گیلانی اور نسیم گیلانی کی جانب سے کی گئی اپیل میں کہا گیا ہے کہ ان کے والد کے نام سے جعلی خطوط کا اجراء تشویشناک ہے۔اہل خانہ نے کہا کہ خطرناک مہم پہلے سے علیل سید علی گیلانی کے لیے پریشانی کا باعث ہے، ان من گھڑت خطوط اور خیالی تبصروں سے والد صاحب کی صحت متاثر ہورہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی جون میں حریت کانفرنس سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں، ان سے متعلق کوئی بھی بیان کا اُن کا سیاسی نمائندہ جاری کرے گا۔اہل خانہ نے یہ بھی کہا کہ سید علی گیلانی سے متعلق کوئی بھی بیان ان کے نمائندے عبداللّٰہ گیلانی دیں گے اور اسے ہی درست تصور کیا جائے۔سید علی گیلانی کے اہلخانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سید علی گیلانی کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here