جاپان اور لاؤس سرحدیں دوبارہ کھولنے پر متفق

0
175

جاپان اور لاؤس نے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے رد عمل کے طور پر ملک میں داخلے پر عائد کردہ پابندیاں، نرم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ طویل عرصے سے رہائش پذیر افراد کو جلد از جلد ستمبر سے دونوں ملکوں کے درمیان سفر کی اجازت ہو گی۔جاپان کے وزیرِخارجہ موتیگی توشی مِتسُو اور لاؤس کے وزیر خارجہ سالیومکسے کوماسِتھ نے اتوار کے روز لاؤس میں ملاقات کی ہے۔دونوں وزراء نے یہ تصدیق بھی کی کہ دونوں ملک کاروباری افراد سمیت کم مدت کے لیے آنے والوں لوگوں کو جس قدر جلد ممکن ہو سکے اجازت دینے کے لئے تعاون کی رفتار بڑھائیں گے۔جناب موتیگی نے کہا کہ جاپان، حکومتی اعانت سے آنے والے لاؤس کے طلباء کو قبول کرنے کا عمل جلد بحال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جناب سالیومکسے نے اس منصوبے پر تشکر کا اظہار کیا۔دونوں وزراء نے ملاقات کے بعد ایک سمجھوتے پر دستخط کیے جس کی رُو سے جاپان، لاؤس میں دیگر منصوبوں سمیت اساتذہ کی تربیت کے مراکز کی تعمیر اور انکی تزئین و آرائش کے لئے 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی عطیہ امداد فراہم کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here