سات ستمبرکو اسکول کھولنےسےمتعلق حتمی فیصلہ کریں گے،شفقت محمود

0
177

وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ سات ستمبرکومیٹنگ میں اسکول کھولنےسےمتعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق فاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یکساں تعلیمی نصاب پر کام کیا، پہلی جماعت سے پانچویں تک یکساں نصاب بن گیا، ماڈل ٹیکسٹ بک بنا رہے ہیں جو ہمارے نصاب کی عکاسی کرے گی، اپریل 2021 میں پاکستان کے تمام سکولوں میں ایک ہی نصاب ہوگا۔شفقت محمود کا کہنا تھا ہم نے باقاعدگی سے چاروں صوبوں کیساتھ اجلاس کیے، کوئی بھی فیصلہ صوبوں کی مشاورت کے بغیر نہیں کیا، تعلیم کے معاملے پر وفاق نے صوبوں کو اعتماد میں لیا، پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے مثبت اقدامات کیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here