بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک عورت نے شوہر سے طلاق کے لئے شریعت عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ اس نے طلاق کے لئے یہ دلچسپ موقف اختیار کیا ہے کہ اس کا شوہر اس سے جھگڑا نہیں کرتا اور ان کی شادی ہوئے ڈیڑھ سال ہو گئے ہیں اور وہ اس سے بے حد محبت کرتا ہے۔ اس محبت آمیز رویہ سے وہ بیزار آگئی ہے اور ایسے ماحول میں اس کا دم گھٹتا ہے۔