حکومت برقی گاڑیوں کے مالکان کیلئے نئی مراعات پر غور کر رہی ہے،امین اسلم

0
185

اسلام آباد: ___ موسمیاتی تبدیلی کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وزارت قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت گاڑیوں کے مالکان کے لئے نئی مراعات پر غور کررہی ہے جس کا اعلان جلد کیاجائے گا۔ اسلام آباد میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت نے موسمیاتی تبدیلی اور فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ملک میں مرحلہ وار برقی گاڑیاں متعارف کروانے کے وسیع مقصد کے تحت قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی کا مسودہ تیار کیا ہے۔ امین اسلم نے کہا کہ اس پالیسی سے اگلے دس سالوں میں ملک کو تیل کی درآمد کے بل کی مد میں دو ارب بیس کروڑ سے تین ارب ستر کروڑ ڈالر تک کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت2030 تک ایندھن پر چلنے والی تیس فیصد گاڑیوں کو برقی گاڑیوں پر منتقلی یقینی بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here