جاپان کا ایوانِ بالا، اجلاسوں کے آن لائن انعقاد کے طریقوں کا جائزہ لے گا

0
146
ٹوکیو :____جاپان کی پارلیمان کا ایوانِ بالا اپنے مباحثوں کو آن لائن منعقد کرنے کے طریقوں کے جائزے لینے کا آغاز کرے گا۔ پارلیمان کے حالیہ عمومی اجلاس میں قانون ساز مرکزی ایوان میں نشستوں پر ایک دوسرے سے فاصلے پر بیٹھے تھے تاکہ کورونا وائرس کی عالمگیر وباء کے تناظر میں سماجی فاصلہ رکھا جا سکے۔ لیکن ایوانِ بالا کے اراکین کے مطابق، ہو سکتا ہے اُنہیں مزید اقدامات کرنے پڑیں۔ وہ مکمل اجلاسوں کو آن لائن منعقد کرنے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کر رہے ہیں۔ اجلاس کیلئے قرطاسِ کار تیار کرنے والی کمیٹی کے ڈائریکٹروں نے برطانیہ اوراسپین میں پارلیمانی عہدیداروں سے آراء سُننے کا فیصلہ کیا ہے جہاں آن لائن مباحثے اور رائے دہی کا نظام پہلے ہی سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ لیکن حکّام آن لائن مباحثوں کی قانونی حیثیت سے متعلق محتاط انداز میں تبادلۂ خیال کر رہے ہیں۔ جاپانی آئین کے مطابق پارلیمان کے مکمل اجلاس کے آغاز کیلئے ایوانِ بالا اور ایوانِ زیریں دونوں کے ایک تہائی ارکان کو موجود ہونا چاہیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here