بین الپارلیمانی یونین کی صدر پاکستان پہنچ گئیں

0
183

بین الپارلیمانی یونین کی صدر گبریلا کویس بیرن پاکستان کے دارالحکومت اسلام آبادپہنچ گئیں۔ بین الپارلیمانی یونین کی صدر گبریلا کویس بیرن سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر سینیٹر مرزا آفریدی اور ایم این اے شیر علی ارباب نے گبریلا کویس بیرن کا استقبال کیا۔اس حوالے سے ایک بیان میں سینیٹر مرزا آفریدی نے آئی پی یو کی صدر کے دورے کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔سینیٹر مرزا آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان بین الپارلیمانی یونین کو اہم سمجھتا ہے، امید ہے آئی پی یو کی صدر کے دورے سے ادارہ جاتی تعاون کیلئے نئی راہیں ہموار ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی یو کی صدر کے دورے کا مقصد سینیٹ آف پاکستان اور آئی پی یو کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا ہے۔سینیٹر مرزا آفریدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان سینیٹ نے اس فورم پر مستقل طور پر فعال اور مضبوط کردار ادا کیا ہے، پاکستان امن، ترقی، معاشرتی اور معاشی خوش حالی میں پارلیمانی سفارت کاری کو اہم خیال کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here