بزدار صاحب خدارا لاہور کی جان چھوڑ دیں: عظمیٰ بخاری

0
99

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بزدار صاحب خدارا لاہور کی جان چھوڑ دیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور کو حفاظت کیلئے روبوٹ اور چابی والے کھلونوں کی ضرورت نہیں، لاہور کے عوام 2 سال سے جس اذیت سے گزر رہے ہیں اسکا ہمیں اندازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی لاہوریوں سے اپنی شکست کا بدلہ لے رہے ہیں، عثمان بزدار کا مشن ہے کہ لاہور کو بھی آثار قدیمہ میں تبدیل کیا جائے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور، گوجرنوالہ اور فیصل آباد کے تمام ترقیاتی فنڈز تونسہ اور میانوالی میں لگائے جارہے ہیں۔ اس سے قبل پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ لاہور کے معاملات کو دیکھنے کے لیے خود نکلوں گا اور چیک کروں گا۔ لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے لاہور کے مسائل کے پائیدار حل کیلئے کمیٹی بنا دی، کمیٹی کا اجلاس ہر 15 دن کے بعد ہو گا جس کے دوران متعلقہ محکمے رپورٹ پیش کریں گے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے دورانِ اجلاس شہر میں پارکنگ کے مسائل حل کرنے کے لیے پلاننگ کرنے اور اوور چارجنگ کے سدباب کا حکم دیا۔ انہوں نے گداگری کے سدباب، میٹرو برج اور انڈر پاسز کے قریب موجود منشیات کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا۔اجلاس کے دوران ماحولیاتی تحفظ کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here