کیلی فورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی، 60 ہزار افراد کا انخلا

0
186

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی اور وسطی حصے میں جنگلات میں لگی آگ اب بھی بے قابو ہے، متاثرہ علاقوں سے 60 ہزار افراد کا انخلا کرا دیا گیا۔ آگ 3 لاکھ 50 ہزار ایکڑ کی اراضی تک پھیل چکی ہے جبکہ مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک، 33 زخمی اور 2 افراد لاپتہ ہوگئے۔ کیلی فورنیا کے 300 سے زائد مقامات پر لگی جنگلات کی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، آگ کی لپیٹ میں آکر 175 عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ 50 ہزار مزید عمارتوں کو خطرہ لاحق ہے۔ حکام نے متاثرہ علاقوں سے 60 ہزار افراد کا انخلا کرادیا ہے جبکہ ایک لاکھ افراد کو صورتحال بگڑنے پر انخلا کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے 10 ہزار سے زائد فائر فائٹرز کوششوں میں مصروف ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here