نیویارک سٹی انتظامیہ کی جانب سے عاشورہ محرم کےسالانہ جلوس کی اجازت

0
201
Tumblr
نیویارک:___نیویارک سٹی انتظامیہ نے عاشورہ محرم کے سلسلہ شہداءکربلا کی یاد میں سالانہ جلوس عزا کی اجازت دیدی ہے۔سالانہ عاشورہ جلوس اتوار 23 اگست کو حسب معمول مین ہٹن(نیویارک سٹی) میں منعقد ہوگا۔جعفریہ ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کے مطابق کورونا وائرس وبا کی وجہ سے جلوس کے شرکاءکو حفاظتی اقدامات کی پابندی کرنا ہوگی۔جلوس کے دوران تمام وقت ماسک پہننا ہوگا اور سماجی فاصلے کی پابندی کرنا ہوگی ۔ جلوس حسب معمول 50ویں سٹریٹ (مین ہیٹن) سے شروع ہوکر 65 سٹریٹ پر پاکستان قونصلیٹ کے سامنے اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس ٹھیک دوپہر ایک بجے شروع ہوگا اور شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔عزاداران سے وقت کی پابندی کی خاص ہدایت کی گئی ہے۔ معلومات کے لئے رابطہ کریں۔جلوس کے مرکزی منتظمین جاوید حسین اور اصطفیٰ نقوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے باوجود شہداءکربلا کی یاد میں سالانہ جلوس پروگرام کے مطابق ہوگاتاہم ہم سب کو کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی پیروی کرنا ہوگی۔انہوں نے عزاداران سے کہا کہ وہ وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں۔ تمام وقت ماسکس پہن کر رکھیں اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔ عوام کی صحت کے پیش نظر نیاز اوپن تقسیم نہیں ہوگی بلکہ پیکٹ میں نیاز تقسیم کی جائے گی۔اصطفیٰ نقوی اور جاوید حسین نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں عزاداران گائیڈ لائنز پر عمل کرتے ہوئے مذہبی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ جلوس میں شرکت کریں گے۔ مزید معلومات کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here