نواز شریف کی واپسی، حکومت آئندہ ہفتے کارروائی شروع کریگی

0
153

وفاقی حکومت سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت آئندہ ہفتے نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے کارروائی کا آغاز کرے گی۔نیب ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کا نواز شریف کو برطانیہ سے لانے میں کوئی کردار نہیں، نواز شریف کو واپس لانے کے لیے وزارتِ داخلہ کو برطانیہ اور انٹر پول کو خط لکھنا ہو گا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت نیب نے نہیں دی تھی، انہیں عدالتی حکم پر وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دی تھی۔  ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی عدم واپسی کی صورت میں ان کے بھائی شہباز شریف ان کے ضمانتی بھی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here