انفیکشن کیسز میں اضافہ ہوا تو دوبارہ پابندیاں لگا سکتے ہیں، متحدہ عرب امارات

0
208

دبئی:___ سرکاری عہدیدار نے واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ اگر انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو متحدہ عرب امارات ملک کے کچھ علاقوں میں راتوں رات دوبارہ سے پابندیاں لگا سکتا ہے۔ یو اے ای میں جمعہ کو 82 ہزار 191 اضافی ٹیسٹوں کے بعد 391 نئے کورونا وائرس کیسز ریکارڈ ہوئے۔ پانچ دن میں یہ پہلا موقع تھا جب متحدہ عرب امارات میں روزانہ کیسوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی۔ ہفتے کو صرف 210 نئے کیسز سامنے آئے تھے لیکن کووڈ 19 کے روزانہ کیس جمعرات تک دگنے سے بھی زیادہ ہوگئے۔ صحت کے عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ دوسری لہر راہ میں ہوسکتی ہے۔ نئے انفیکشن سے ملک میں فعال کووڈ 19 کیسز کی تعداد7 ہزار 527 اور قومی ہلاکتوں کی تعداد 370 ہوگئی۔ 143 افراد صحت یاب ہونے سے مجموعی طور پر 58 ہزار 296 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض ہلاک ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here