ٹرمپ کے سابق مشیر فراڈ کے الزام میں گرفتار

0
171

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن کو فراڈ کے الزام میں گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا، انہوں نے جرم تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔ ٹرمپ کے سابق چیف اسٹریٹجسٹ اسٹیو بینن پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکا میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کرنے کی مہم میں ڈھائی کروڑ ڈالر کا فراڈ کیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتاری کے کچھ گھنٹے بعد ہی انہیں مین ہٹن فیڈرل کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے جرم تسلیم کرنے سے انکار کیا ۔ عدالت نے 50 لاکھ ڈالر کے عوض ان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here