لاہور سمیت ملک کے کئی حصوں میں طوفانی بارشیں، سڑکیں ندیاں بن گئیں، بجلی گھنٹوں بند، 20 جاں بحق

0
126

 لاہورسمیت ملک کے کئی حصوں میں مسلسل 8گھنٹے طوفانی بارش سےسڑکیں ندیاں بن گئیں،سیکڑوں فیڈرزٹرپ ہونے کے باعث بجلی گھنٹوں بندرہی جبکہ مختلف حادثات کی وجہ سے 20افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں 5بچے اور 3خواتین بھی شامل، سبزی وفروٹ منڈی کے آڑھتیوں کاکروڑوں کا نقصان انڈرپاس،نشیبی وپوش علاقے تالاب میں تبدیل ہوگئ۔ ۔لاہورمیںسبزی وفروٹ منڈی کے آڑھتیوں کاکروڑوں روپے کانقصان ہو گیا، بابو صابوانڈرپاس،نشیبی وپوش علاقے ،جنرل ہسپتال تالاب میں تبدیل ہوگئے،جبکہ واسانے دعویٰ کیا ہے کہ 3 گھنٹے میں پانی نکال دیا،لیسکوکے 150 سے زائد فیڈر ڈیڈ شارٹ ہو گئے۔ ادھر پھالیہ میں چھت گرنے سےماں اور4 بچے، کلرکہار میں 3کان کن ،شیخوپورہ میں خاتون اور بچہ دم توڑگئے،فیصل آباد،سیالکوٹ، جڑانوالہ ،حافظ آباد،امین پوربنگلہ، کھٹیالہ شیخاں اور بھوآنہ میںبھی ہلاکتیں ہوئیں۔ لاہور میں رات گئے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو جمعرات کی صبح تک جاری رہا ، معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے،گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں خراب ہونے سے شہری سڑکوں پررل گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here