وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اگر حالات ٹھیک ہوئے تو 15 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔ شفقت محمود نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ نویں، دسویں، گیارہویں، بارہویں کے امتحانات سے متعلق مشاورت سے فیصلہ کیا گیا ہے، ہم ایک مشکل دور سے گزرے ہیں، کورونا کے باعث بہت سے چینلجز کا سامنا رہا، کووڈ 19 کے باعث اسکول، جامعات بند ہوگئیں ہیں۔ شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہم نے بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس بلایا ہے، اہم ایشو پر وفاقی حکومت نے تمام صوبوں سے مل کر فیصلے کیے ہیں، 2سال میں وزارت تعلیم کے تحت بہت سے نئے منصوبوں کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں سے باہر طلبہ کو اسکولوں تک پہنچانے کی حکمت عملی مرتب کی، یکساں نصاب کے لیے مدارس اور تعلیمی اداروں کی مشاورت سے محنت کی اور مدارس کی رجسٹریشن کے لیے مدارس کے مہتم اور صوبائی حکومتوں سے مشاورت کی ہے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ چھٹی سے آٹھویں تک کے نصاب پر کام جاری ہے، ہمارا نصاب دور حاضر کے تمام تقاضے پورا کرتا ہے، اقلیتوں کے لیے ان کے مذاہب کی چیزیں نصاب میں شامل کی گئی ہیں۔ شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے بچوں کو ہنر بھی سکھایا جائے، ہنر مند پاکستان پروگرام کا ہم نے آغاز کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہنرمند پاکستان کے ذریعے ہنر کی تعلیم دے رہے ہیں، ایک لاکھ 70 ہزار بچوں کو ہنر مند بنانے کا پلان بنایا ہے، 50 ہزار بچوں کو مختلف اداروں میں بھیج چکے ہیں۔
Latest article
ERIC ADAMS RELEASES MYCITY PLAN TO CONNECT NEW YORKERS WITH SERVICES AS CITY FAILS...
Adams’ MyCity plan would create a single online portal, application for all City services, coordinate assistance programs across public and non-profit providers, put City...
وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب، 178 ووٹ حاصل کیے
وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے اور انہوں نے 178 ووٹ حاصل کیے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر...
جاپان اور امریکہ کے مابین سکیورٹی سے متعلق مذاکرات
جاپان اور امریکہ کے سینئر عہدیداروں نے دو طرفہ اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تعاون جاری رکھنے کی دوبارہ تصدیق کی ہے۔...