جاپان میں رہائش کا اجازت نامہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو ری انٹری کی سخت پابندی کو نرم کرنے کی منصوبہ بندی

0
262

 حکومت جاپان کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک میں عائد ری انٹری پر موجودہ سخت پابندی کو نرم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

حکومت کی موجودہ پالیسی کے تحت 146 ملکوں اور خطوں کے غیر ملکیوں پر جاپان میں داخل ہونے کی پابندی عائد ہے۔ یہ پابندی جاپان میں مستقل رہائش پذیر افراد اور طلبا پر بھی عائد ہوتی ہے۔ بچے کی پیدائش یا رشتہ داروں کی تجہیز و تکفین کی صورت میں اس پابندی سے استثنیٰ دیا جا سکتا ہے۔ لیکن سماجی اور معاشی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے عمل کو تحریک دینے کے لیے اس پابندی کو نرم کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا تھا۔ لہذا حکومت قیام کا اجازت نامہ رکھنے والے تمام افراد کو ری انٹری کی مشروط اجازت دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہیں پی سی آر وائرس ٹیسٹ کرانا ہو گا اور مقررہ ہوٹلوں میں دو ہفتوں کے لیے قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔ یہ شرط جاپانی مسافروں پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ جاپان میں رہائش کا اجازت نامہ رکھنے والے غیر ملکیوں کی تعداد تقریباً 26 لاکھ ہے۔ حکام ضرورت پورا کرنے کے لیے ناریتا ہوائی اڈے اور دو دیگر بڑے ہوائی اڈوں پر ٹیسٹوں کی گنجائش آئندہ ماہ بڑھا کر 10 ہزار یومیہ کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here