ٹوکیو میں رواں ماہ گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو سے زائد

0
49

ٹوکیو کے شہری قیامت خیز گرمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ صحت حکام کے مطابق دارالحکومت میں رواں ماہ گرمی کی شدت سے 103 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا ہے کہ تقریباً 80 فیصد ہلاک شدگان کی عمر 70 سال یا اس سے زائد تھی۔ ان میں سے اکثر کے پاس یا تو ایئرکنڈیشنر نہیں تھے یا وہ انہیں استعمال نہیں کر رہے تھے۔ صحت حکام کا کہنا ہے کہ عمر رسیدہ افراد کے لیے رواں موسم گرما خصوصاً سخت ہے، کیونکہ اگست کے آغاز میں طویل موسم برسات کے خاتمے کے بعد گرمی میں تیزی سے اضافہ ہوا۔لُو لگنے کے خطرے کو کم سے کم کرنے کے لیے حکام، ایئرکنڈیشنر کے 24 گھنٹے استعمال، اور وقفے وقفے سے پانی پینے کا مشورہ دے رہے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here