پاکستان کے کسی بھی ائرپورٹ پر “اوکے ٹو بورڈ “ کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا،اعلی جاپانی حکام

0
201

پاکستان کے کسی بھی ائرپورٹ پر “اوکے ٹو بورڈ “ کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا،اعلی جاپانی حکام کی دنیاانٹرنیشنل کو یقین دہانی
تویاما(طاہرحسین سے):___ حکومت جاپان کی جانب سے ری انٹری کے نئے قوانین کے باوجود گزشتہ ہفتہ پاکستان سے آنے والےمختلف حضرات کو یہ کہہ کر بورڈنگ سے انکار کیا گیا تھا کہ ان کے پاس “اوکے ٹو بورڈ “ کی پرمیشن نہیں ہے، لیکن دنیا انٹرنیشنل نے بروقت مداخلت اورکوشش کرکے پشاور اور اسلام آباد سے 3 پاکستانی بھائیوں کی بورڈنگ کو ممکن بنایا ، جبکہ ایک بھائی نے ذاتی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے بڑی مشکل سے اپنی بورڈنگ کرائی۔ بعد ازاں اس پریشان کن صورتحال کے خاتمے کیلئے دنیاانٹرنیشنل گزشتہ دس روز سے جاپانی وزارت خارجہ سمیت قطرائرویز اور امارات ائرلائن ٹوکیو کے مقامی اور مرکزی دفاتر دوحہ اور دوبئی سے مسلسل رابطے میں رہا اور حکام بالا کی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب دلائی۔ اس سلسلہ میں آج اعلی جاپانی حکام نے دنیا انٹرنیشنل کو یقین دہانی کرائی کہ جس پاکستانی کے پاس اسلام آباد یا کراچی میں قائم جاپانی سفارتخانے کا جاری کردہ ری کنفرمیشن لیٹر ہوگا اس سے پاکستان کے کسی بھی ائرپورٹ پر “اوکے ٹو بورڈ “ کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا ۔ لہذا تمام دوستوں کو نہائت مسرت کے ساتھ اطلاع کی جاتی ہے کہ جس پاکستانی کے پاس بھی اسلام آباد یا کراچی میں قائم جاپانی سفارتخانے کا جاری کردہ کنفرمیشن لیٹر ہوگا اللہ تعالی کے فضل وکرم سے اسے بورڈنگ کے ضمن میں کوئی پریشانی نہیں اٹھانی پڑے گی


        

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here