ٹرمپ کا ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلان

0
153

واشنگٹن:____امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ امریکی حکام کے مطابق صدرٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویڈیو شیئرنگ چینی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ امریکی حکام کے مطابق چینی انٹلیجنس کے ذریعے اس سروس کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹک ٹاک سے متعلق کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشے کے پیش نظر ٹِک ٹاک پر امریکا میں پابندی عائد کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی اسٹیٹ سیکریٹری مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگانے پر غور کررہے ہیں۔ امریکی اسٹیٹ سیکریٹری مائیک پومپیو نے امریکی میڈیاکو انٹرویو میں کہا تھا کہ ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی زیر غور ہے۔ اس سے قبل امریکی حکام ٹک ٹاک کےصارفین کے ڈیٹا ہینڈلنگ سے متعلق تشویش کا اظہار بھی کرچکے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here