بھارت کے خلاف 4اگست کو ایفل ٹاورپر احتجاجی مظاہرہ ہوگا

0
249

پیرس :___ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور مسلسل ایک سال سے لاک ڈائون کے نتیجہ میں مقبوضہ کشمیر جیل کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اس سلسلہ میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 4 اگست کو ایفل ٹاور کے سامنےبھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جب کہ 5 اگست کو کاردواسیٹ سے ایک ریلی پیلس دی ریپبلک تک نکالی جائے گی، فرانس میں مقیم پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے رہنما ریلی کےلئے سرگرم ہیں تاکہ دونوں مقامات پر مظاہرہ کےذریعے مظلوم کشمیری بھائیوں کوبھارتی افواج کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے اور بے پناہ مظالم کی داستان لوگوں تک پہنچائی جائے ۔دونوں پروگرامز کے آرگنائزرزنےتمام محب وطن لوگوں سے ان مظاہروں میں بھر پور شرکت اور کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے کی اپیل کی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here