نیویارک میں 14اگست کو گرینڈ تقریب کا اعلان

0
19

نیویارک (نیوز ڈیسک) نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین (جو کہ لٹل پاکستان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) پر 14اگست کو یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے گرینڈ تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن ایسوسی ایشن آف نیویارک ( پانی) کی جانب سے کیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ تقریب مشترکہ طور پر پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف و اہم نمائندہ تنظیموں پاکستانی امریکن ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ، امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی (اے پی پیک)، امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر، بروکلین ایمرج، خیبر سوسائٹی، پاکستانی امریکن کمیونٹی آف نیویارک (پاکونی)، پاکستانیامریکن کونسل یو ایس اے، پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن (پائیو) سمیت دیگر آرگنائزیشنز منعقد ہو گی ۔ نیویارک میں سٹی اور سٹیٹ حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے جاری گائیڈ لائینز پر پوری طرح عمل کرتے ہوئے تقریب منعقد کی جائے گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here