جاپانی سفیرکونینوری مٹسوڈا کی پاکستانیوں اور حج زائرین کو عید الاضحی کی مبارکباد

0
92
 اسلام آباد ( صفدر حسین سے):___جاپانی سفیرکی جانب سے پاکستانیوں اور حج زائرین کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ جاپانی سفیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ جاپان کی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کو عید الاضحی اورحج مبارک ہو، جاپان اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ خوشگوار اور دوستانہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سچےدوست کی حیثیت سے پاکستانی عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کےخواہشمند ہیں، جاپان پاکستان کے ساتھ مستقبل میں بھی باہمی تعاون جاری رکھے گا۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی ہر خوشی اور غمی میں جاپان ہمیشہ ساتھ دے گا، چاہے کورونا وبا ہو، ٹڈی دل کا حملہ ہو یا سیلاب، جاپان پاکستان حکومت کےساتھ ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here