سجادہ نشین درگاہ عالیہ گولڑہ شریف شاہ عبدالحق گیلانی وفات پاگئے

0
205

اسلام آباد ( صفدر حسین سے):___ ممتاز روحانی پیشوا سجادہ نشین درگاہِ عالیہ گولڑہ شریف سیّد شاہ عبدالحق گیلانی طویل علالت کے بعد 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔سیّد شاہ عبدالحق گیلانی کی نمازجنازہ آج بعد نماز عصر درگاہ گولڑہ شریف میں ادا کی جائے گی۔دارِ فانی سے کوچ کرنے والے برصغیر پاک وہند کی عظیم روحانی خانقاہ سجادہ نشین درگاہ عالیہ گولڑہ شریف پیر شاہ عبدالحق گیلانی سیدنا مہر علی شاہ گیلانی کے پوتے اور حضرت پیر سید غلام محی الدین گیلانی المعروف بابو جی کے صاحبزادے تھے۔وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے پیر صاحب گولڑہ شریف سید عبدالحق شاہ گیلانی کے وصال پر اظہار تعزیت کی ہے۔پیر نور الحق قادری نے کہا کہ شاہ عبدالحق گیلانی صاحب کی دینی، علمی، روحانی اور تبلیغی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرحوم کے لواحقین اور عقیدت مندوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here