جاپان: مخصوص اقسام کے ویزا کے حامل غیر ملکی شہریوں کو 5 اگست سے دوبارہ جاپان میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ

0
147

ٹوکیو:___حکومت جاپان نے بعض اقسام کے ویزا کے حامل غیر ملکیوں کو 5 اگست سے دوبارہ جاپان میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وائرس کے مقابلے کے اقدامات کے تحت، اِس وقت 146 ممالک اور خطوں کے شہریوں کو جاپان آنے کی اجازت نہیں ہے۔ جاپان میں مقیم غیر ملکیوں کو بھی، خصوصی وجوہات کے علاوہ باہر جانے کی صورت میں دوبارہ جاپان میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ تاہم، اب حکومت کا کہنا ہے وہ بعض مخصوص اقسام کے ویزا کے حامل غیر ملکی شہریوں کو دوبارہ ملک میں داخلے کی اجازت دے گی، بشرطیکہ وہ کورونا وائرس کا پی سی آر ٹیسٹ کروانے جیسی شرائط کو پورا کرتے ہوں۔ ان میں بین الاقوامی طالبعلم، تکنیکی تربیت حاصل کرنے والے افراد اور جاپان میں تعینات کمپنی ملازمین شامل ہیں۔ لیکن انہیں صرف اسی صورت میں دوبارہ جاپان واپس آنے دیا جائے گا کہ وہ داخلے کے سخت ضوابط کے نفاذ سے قبل جاپان سے گئے ہوں۔ جاپان پہلے ہی ویتنام اور تھائی لینڈ کے ساتھ کاروباری افراد کے دوروں کی بحالی پر اتفاق کر چکا ہے اور طویل مدتی ویزا کی درخواستیں قبول کر رہا ہے۔ ان افراد کی جاپان آمد اگست میں متوقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here