دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 62 لاکھ سے متجاوز

0
66

دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 62 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے محقیقن کے مرتب کردہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ عالمی معیاری وقت کے مطابق پیر کے روز چھ بجے تک پوری دنیا میں وائرس کے متاثرین کی مصدقہ تعداد 1 کروڑ 62 لاکھ 61 ہزار 995 تھی۔اس سے اموات کی تعداد 6 لاکھ 48 ہزار 937 ہو گئی ہے۔امریکہ میں متاثرین کی تعداد 42 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد برازیل اور بھارت ہیں۔امریکہ میں اموات کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہے جو تقریباً ایک لاکھ 47 ہزار ہے۔ برازیل ہلاکتوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر جبکہ برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here