مغربی اور مشرقی جاپان میں شدید بارش متوقع

0
67

کُیوشو اور شی کوکُو کے بعض علاقوں میں شدید بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ مغربی اور مشرقی جاپان کے وسیع علاقوں میں بھی اتوار کے روز تک مزید بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والے ایک موسمیاتی فرنٹ کے باقی ماندہ اثرات اور ہوا کے کم دباؤ کے ایک نظام کے باعث مغربی جاپان میں موسمیاتی حالات غیر مستحکم ہیں۔توکُوشیما پریفیکچر کے بعض حصوں میں مٹی کے تودے پھسلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔اتوار کی صبح تک 24 گھنٹوں میں کُیوشو میں 300 ملی میٹر، شی کوکُو میں 250 ملی میٹر، چُوگوکُو میں 200 ملی میٹر، کِنکی، ہوکُورِیکُو اور توکائی علاقوں میں 100ملی میٹر بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام مٹی کے تودے پھسلنے، دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے اور نشیبی علاقوں میں سیلاب آنے کے خطرے سے خبردار کر رہے ہیں۔ آسمانی بجلی گرنے اور بگولوں سمیت تیز ہوا کے جھکڑ اچانک چلنے کے خطرے سے بھی خبردار کیا جا رہا ہے۔موسلادھار بارشوں سے حال ہی میں متاثر ہونے والے کُیوشو اور دیگر علاقوں میں معمولی بارش بھی سانحات کا باعث بن سکتی ہے۔ حکام مقامی حکومتوں کی جانب سے انخلا کے لیے جاری کردہ ہدایات پر نظر رکھنے اور ضرورت پڑنے کی صورت میں جلد انخلا کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here