جاپان کاروباری افراد اور طلباء کے ملک داخلے میں آسانی پیدا کرے گا

0
91

جاپان کی حکومت کاروباری افراد کو باہمی داخلے کی اجازت دینے پر 12 ممالک اور علاقوں کے ساتھ بات چیت شروع کرنے والی ہے۔سرکاری ٹاسک فورس کا اجلاس بدھ کے روز غیر ملکیوں پر داخلے کی پابندی کو کم کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے منعقد ہوا۔ جاپان میں بیرون ملک سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے داخلے کو روکنے کے لئے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔جاپان نے چین، جنوبی کوریا، تائیوان، ہانگ کانگ، مکاؤ اور دیگر علاقوں میں حکام سے بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں کورونا وائرس کے انفیکشن کنٹرول میں دکھائی دے رہے ہیں۔ٹاسک فورس، امریکا اور یورپ کی کاروباری شخصیات کو بھی اس شرط پر اجازت دینے کے لئے غور کرے گی کہ وہ تھوڑے وقت کے لئے قیام کریں اور چھوٹے گروپوں میں سفر کریں۔اس کے علاوہ، اس بات کی تصدیق کی گئی کہ وہ غیر ملکی طلباء، جو عارضی وطن واپسی کے بعد جاپان میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے آنے سے قاصر ہیں، اگر وہ اپنے ممالک یا خطوں سے روانہ ہونے سے قبل کورونا وائرس کی جانچ جیسی بعض شرائط پورے کر سکیں تو انہیں دوبارہ داخلے کی اجازت ہوگی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here