امریکی صدر کا فوج شہروں میں لانے کا اعلان، نیویارک میئر بل دی بلاسیو عدالت جائینگے

0
98

نیویارک:____ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ وفاق کے ماتحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مزید اہلکار امریکی شہروں میں تعینات کیے جا سکتے ہیں۔دوسری جانب نیویارک کے میئر بل دی بلاسیو نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر وفاقی فوجوں کو شہر میں بھیجتے ہیں تو وہ ٹرمپ کے اس فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کریں گے،میئر نے کہا کہ میرے نکتہ نظر سے ٹرمپ کی جانب سے یہ غیر قانونی اور غیر آئینی کام کی ایک اور مثال ہوگی۔صدر ٹرمپ کے مطابق نیو یارک، شکاگو، فلاڈیلفیا، ڈیٹرائٹ، بالٹی مور اور کیلی فورنیا کا شہر آکلینڈ وہ مقامات ہیں جہاں وفاقی سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو بھیجا جا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here