مشکوک لائسنس پر پی آئی اے کے 34کپتانوں کو شوکاز نوٹس

0
112

 لاہور: ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مشکوک لائسنس کے معاملے پر پی آئی اے کے توسط سے 34کپتانوں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے14دن کے اندرتحریری طور پر جواب طلب کرلئے۔

سی اے اے نے کہا ہے کہ کپتان لائسنس سے متعلق ذاتی حیثیت میں اپنی صفائی پیش کرسکتے ہیں، جواب نہ دینے کی صورت میں انسانی زندگی اور املاک کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں وفاقی حکومت کو ان کپتانوں کے لائسنس منسوخ کرنے کی تجویز دی جائے گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گزشتہ روز بھی پی آئی اے کے خواتین سمیت 34پائلٹس کے لائسنس معطل کردیئے تھے۔ ان میں سے 18کپتانوں کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ دیگر کا تعلق لاہور اور اسلام آباد سے ہے۔ان کپتانوں پر بین الاقوامی طور پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ وہ سی اے اے کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ سی اے اے کے مطابق فرانزک آڈٹ کرنے کے بعد کپتانوں کے کے لائسنس معطل کئے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here