نواسے کے سامنے نانا کا قتل، کارروائی ہونی چاہئے، اقوام متحدہ

0
195

نیویارک، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک):___اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں نواسے کے سامنے نانا کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پاکستان نے کہاہےکہ بھارتی فوج کی درندگی کا مظاہرہ دنیا نے دیکھا، انسانی حقوق پر یقین رکھنے والوں کوبچے کی دل دہلا دینے والی تصویریاد رہےگی۔تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجیریک نے سوپور میں گزشتہ روز معصوم بچے کے سامنے اسکے نانا کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ʼ قصورواروں کو سزا ملنی چاہیے،اس واقعے سے اینٹونیو گٹیریس کو کافی دکھ پہنچا اور جو افراد بھی اس جرم میں ملوث ہیں، ان کوسخت سے سخت سزا ملنی چاہیے،اقوام متحدہ اس حوالے سے مزید تفصیلات جمع کر رہا ہے، ایسی صورتحال میں رشتہ داروں، عوام کی جانب سے مظاہرے ہونا عام بات ہے اور انتظامیہ کو بھی ان مظاہروں پر پابندی نہیں لگانی چاہیے۔دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ کشمیری بچے کی دل دہلا دینے والی تصویر انسانی حقوق پر یقین رکھنے والوں کو یاد رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here