یورپی یونین کا امریکہ، روس اور برازیل کے شہریوں پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان

0
106

برسلز،واشنگٹن:___یورپی یونین نے امریکہ ،روس اور برازیل کے شہریوں پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان کیا جبکہ چین سمیت 18ملکوں کے شہریوں کو عارضی اجازت دیدی ۔ دوسری جانب نائب امریکی صدر نے کہا ہے کہ 22لاکھ شہریوں کی ہلاکت کی پیش گوئی تھی ،ہم نے کورونا کے پھیلائو کو کم کیا اور زندگیاں بچائیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز یورپی ممالک کے سفیروں نے ملاقات کی جس میں آئندہ بدھ سے یورپ سفر کرنے والوں کو قرنطینہ کی شرط کے بغیر اجازت دینے سے متعلق طریقہ کار پرغور کیا گیا ۔ ملاقات کے بعد عارضی طور پر18ممالک کے شہریوں کو یورپ آنے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم اس فہرست میں امریکہ، روس اور برازیل شامل نہیں ۔یورپی سفارت کاروں نے کہا ہے کہ ابھی تک ان تین ممالک میں وائرس کے پھیلا ؤپر قابو نہیں پایا جا سکا ۔یورپی ممالک نے ابھی اس فہرست کی حتمی منظوری دینی ہے۔چین کے شہریوں کو یورپ آنے کی اجازت ہوگی مگر ان پر وہی شرائط لاگوں ہوں گی جو سلوک یورپی شہریوں سے بیجنگ میں روا رکھا جاتا ہے۔دوسری طرف امریکی نائب صدر مائیک پینس نے دو مہینوں میں پہلی مرتبہ وائٹ ہاؤس میں کورونا ٹاسک فورس کی بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم نے اپنے ملک کو آگے بڑھانے کے لیے زبردست ترقی کی ہے۔ تمام ریاستیں اور علاقے حفاظت اور ذمہ داری سے کھل رہے ہیں اور نیو یارک اور نیو جرسی میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ڈھائی کروڑ سے زیادہ افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور افسوس کہ ہم نے اپنے ایک لاکھ 26 ہزار ہم وطن کھو دیے ہیں، اس سے پہلے 22 لاکھ ہلاکتوں کی پیش گوئی کی گئی تھی، ہم نے پھیلاؤکو آہستہ کیا اور زندگیاں بچائیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here