لاہور میں گلے پر ڈور پھرنے سے 6 سالہ حریم عمران جاں بحق

0
181

  پتنگ بازی نے ایک اور معصوم کی جان لے لی۔

لاہور:____ شہری محمد عمران اپنی فیملی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ٹاؤن شپ میں رشتے داروں سے ملنے کے بعد گھر واپس شاہدرہ جا رہا تھا کہ بند روڈ ڈبل سڑکوں کے پاس موٹر سائیکل پر آگے بیٹھی بچی کی گردن پر پتنگ ڈور پھر گئی۔ گلا کٹنے سے بچی کے خون کا فوارہ ابل پڑا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ حریم کو منشی اسپتال لایا گیا مگر طبی امداد سے قبل ہی بچی نے والدین کے ہاتھوں میں جان دے دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ پر گہر ے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ایس ایچ او ساندہ انسپکٹر شرجیل ضیاء کو فوری معطل کرکے لائن حاضر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتنگ بازی سے کسی ہلاکت کی صورت میں متعلقہ افسرکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here