پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز ذیشان منور اورنقشیب الطاف سارجنٹ کے عہدوں پر ترقی پا گئے

0
88

نیویارک:____نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں دو پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز ، سارجنٹ کے عہدوں پر ترقی پا گئے ہیں ۔ ترقی پانے والے آفیسرز میں سارجنٹ ذیشان منور اور سارجنٹ نقشیب الطاف شامل ہیں ۔ نیویارک پولیس ہیڈ کوارٹر ’ون پولیس پلازہ‘ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ترقی پانے والے آفیسرز کی ترقیوں کا اعلان کیا گیا اور انہیں رینک لگائے گئے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے تقریب میں تمام آفیسرز نے ماسک پہنے ہوئے تھے اور محدود تعداد میں لوگ شریک ہوئے ۔
تقریب میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر سمیت اعلیٰ پولیس حکام نے شرکت کی ۔ انہوں نے ترقی پانے والے پولیس آفیسرز کو مبارکباد دی اور توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنے نئے عہدوں پر اپنے فرائض منصبی بطریق احسن ادا کریں گے ۔نیویارک پولیس میں موجود پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز ، ان کی ایک نمائندہ تنظیم پالز اور کمیونٹی کی جانب سے سارجنٹ ذیشان منور اور سارجنٹ نقشیب الطاف کو بھی ان کی ترقی پر مبارکباد دی گئی ہے 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here