بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے ٹوکیو گیمز کے سادہ انداز میں انعقاد کی تجویز پیش کر دی

0
25

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی، آئی او سی نے 2020 ٹوکیو گیمز کو باکفایت بنانے کے لئے مخصوص تجاویز پیش کیں ہیں۔ یہ مقابلے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث ایک سال کے لئے ملتوی کردیے گئے ہیں۔اس سے قبل آئی او سی اور ٹوکیو میں کھیلوں کی منتظم کمیٹی نے اخراجات میں کمی اور وائرس پھیلنے کے خطرات کو کم کرنے کی غرض سے کھیلوں کو آسان بنانے کا ایک معاہدہ کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی او سی نے کھیلوں کے مقامات کے استعمال کی مدت کو کم کرنے، شائقین کی تعداد کو کم کرنے اور متعلقہ اہلکاروں کے لئے مخصوص نشستوں کی تعداد پر نظر ثانی کی تجویز پیش کی۔ان کا کہنا ہے کہ اولمپک کمیٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کو ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد یا اپنی رہائش تک عوامی ٹرانسپورٹ یا ٹیکسی کا کرایہ اپنی جیب سے ادا کرنا ہو گا۔منصوبے کے تحت، تقسیمِ انعامات تقریبات اور مقامات کی اندرونی اور بیرونی زیبائش کا جائزہ لیا جائے گا۔ہر بین الاقوامی فیڈریشن ان تجاویز پر تبادلہ خیال کرے گی اور شائقین کی تعداد اور اپنے کھلاڑیوں کے لئے درکار سہولیات کے بارے میں اپنے تاثرات پیش کرے گی۔ ایک ورکنگ گروپ ان تاثرات پر مزید بحث کرے گا۔توقع ہے کہ آئی او سی کوآرڈینیشن کمیٹی کے ذریعہ ستمبر میں اس منصوبے کو حتمی شکل دی جائے گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here