عالمگیر وبا کے پیش نظر عائد سفری پابندیاں نرم کرنے کے بعد، پہلی پرواز جاپان سے ویتنام روانہ

0
88

جاپان اور ویتنام کے درمیان کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے پیش نظر عائد سفری پابندیاں نرم کرنے پر اتفاق کے بعد، پہلی پرواز جاپان سے ویتنام روانہ ہو گئی۔جمعرات کو ایک طیارہ جس میں 150 مسافر، خصوصاً کاروباری افراد سوار تھے، ٹوکیو کے قریب ناریتا ایئرپورٹ سے روانہ ہوا۔ ایئر لائن نے انہیں حفاظتی گاؤن اور ماسک فراہم کیے۔گزشتہ ہفتے دونوں ممالک کے کاروباری افراد کا سفر بحال کرنے پر رضامندی کے بعد اس خصوصی پرواز کا انتظام کیا گیا۔یہ بحالی جاپانی حکومت کے اُس منصوبے کا ایک حصہ ہے جس میں ایسے ممالک اور خطوں سے آنے والے مسافروں پر داخلے کی پابندیوں کو مرحلہ وار نرم کرنا مقصود ہے جہاں وائرس کے پھیلاؤ پر بظاہر قابو کر لیا گیا ہے۔ویتنام کے لئے ہفتے کے روز تک مزید پروازوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ ان کے ذریعے مجموعی طور پر تقریباً 440 افراد سفر کریں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here