ٹوکیو میں کورونا وائرس کے 55 نئے مصدقہ کیس

0
87

جاپان میں ٹوکیو بلدیہ عظمیٰ سے منسلک ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز دارالحکومت میں کورونا وائرس کے 55 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ ٹوکیو میں پانچ مئی کے بعد پہلی بار ایک دن میں نئے مریضوں کی تعداد نے پچاس کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ پچیس مئی کو ہنگامی حالت ختم کیے جانے کے بعد بھی یہ بلند ترین تعداد ہے۔اطلاعات کے مطابق ان متاثرین میں شبینہ سرگرمیوں کے مراکز میں عملے کی گروپ ٹیسٹنگ کے نتیجے میں متاثر پائے جانے والے اور کام کے اُن مراکز کے افراد شامل ہیں جہاں یکے بعد دیگرے انفیکشن سامنے آئے ہیں۔ٹوکیو میں اب تک کے کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد پانچ ہزار 895 ہو گئی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here