صدر ٹرمپ کا کرونا متاثرین کو ایک اور امدادی چیک بھیجنے کا عندئیہ

0
146

واشنگٹن (دنیا انٹرنیشنل)___ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس وبا کی وجہ سے معاشی بحران کے شکار امریکنز کو ایک اور امدادی چیک بھیجنے کا عندئیہ دیا ہے ۔ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ آیا معاشی بحران کے شکار امریکیوں کو مزید امدادی چیک دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ؟اس سوال کا جواب انہوں نے ہاں میں دیا ۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم ایک اور stimulusپیکج دیں گے اور وہ بہت اچھا ہوگا۔واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں امریکی شہریوں کی ایک تعداد کو ان کی آمدن کے لحاظ سے12سو ڈالرز کی معاشی مدد دی گئی تھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here